ابن ایاس بن خلدہ بن مخلد بن عامر بن زریق بن عامر بن زریق انصاری خزرجی زرقی۔ بدر میں اور احد میں شریک تھے یہ ابن اسحاق اور موسی بن عقبہ اور واقدی اور ابو معشر کا قول ہے۔ اور عبداللہ بن محمد بن عمارہ نے کہا ہے کہ ان کا نام جبر ہے بیٹِہیں ایاس کے اور یہ جبیر ذکوان بن عبد قیس بن خلدہ کے چچازاد بھائی ہیں۔ خلدہ یسکون لام ہے اور مخلد بضم میم و فتح خاء و لام مشدد ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)