ابن بحینہ۔ بحینہ ان کیو الدہ کا نام ہے اور ان کے والد کا نام مالک ہے۔ قرش ہیں بنی نوفل بن عبد مناف سے۔ انک ا صحابی ہونا ثابت ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ ابن مندہ اور ابو نعیمنے یی لکھا ہے کہ یہ بنی نوفل بن عبد مناف سے ہیں جو کوئی اس کو دیکھتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ ان کا نسب اسی خاندان سے ہے حالانکہ خود ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کے بھائی عبداللہ بن بحینہ کے تذکرہ میں لکھا ہے کہ یہ بنی مطلب بن عبد مناف کے حلیف تھے (اس وجہ سے انکی طرف منسوب ہوگئے نہ یہ کہ ان کا نسب اس خاندان میں ہے) اس سے ابو عمرکے قول کو تصحیح ہوتی ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ ماں کی طرف ان کو ہم نے اس وجہے منسوب کیا کہ یہ بہ نسبت باپ کی نسبتکے ماںکی نسبتس ے زیادہ مشہور ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)