ابن حویرث بن نفید بن عبد بن قصی بن کلاب۔ ابن شاہیں وغیرہ نے ان کا ذکر لکھا ہے انھوں نے نبیﷺکا زمانہ پایا تھا مگر نہ آپ کو دیکھا اور نہ اپ سے کوئی رویت کی۔ ہاں بواسطہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نبی ﷺ سے رویت کی ہے آپ نے فرمایا میرے گھر اور میرے منبرک ے درمیان میں ایک باغ ہے جنتکے باغوں میں سے۔ ان سے سعید بن عبدالرحمن ابن یربوع نے رویتکی ہے۔ اور عروہ بن زبیر نے ان کا ذکر کیا ہے اور انوھں نے ان کا نام حبیب بتایا ہے۔ انکے والد حویرث فتح مکہکے دن (بحالت کفر)مقتول ہوئے ان کو حضرت علی نے قتل کیا تھا۔ یہ روایت ان کے بیٹے جبیر کے صحابی ہونے پر اور دولت دیدار (نبی ﷺ) سے مشرف ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ ان کے صحابیہونے میں اعتراض ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)