ابن حیہ ثقفی۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ علی بن سعید عسکری نے ابواب میں ان کا ذکر کیا ہے اور ابوبکر بن ابی علی نے اور یحیی نے بھی ان کی متابعت کی ہے۔ یہ تابعی ہیں صحابہ سے رویت کرتے ہیں۔ جریر بن عازم نے حمید طویل سے انھوں نے جبیر بن حیہ ثقفی سے روایت کی ہے ہ وہ کہتے تھے نبی ﷺ جب اپنی کسی صاحبزادی کا نکاح کرنا چاہتے تھے تو ان کے پردے میں جاکے بیٹھ جاتے تھے اور فرماتے تھے کہ فلاںشخص (٭مطلب یہ ہے کہ آنحضرت علیہ السلام نے بغیر استمزاج کے اپنی صاحبزادیوںکا نکاح کسی سے نہیں کیا اور استمزاج کی صورت یہ تھی جو اس رویت میں کی گئی کہ حضرت ان کے سامنے اس شخص کا ذکر فرماتے تھے جس سے نکاح نظور ہوتا تھا پھر اگر نامنظوری کے کچھ اشارات آپ کو معلوم ہو جاتے تو آپنکاح نہ کرتے اور بحالت سکوت آپ نکاح کر دیتے) فلاں عورت کا ذکر کرتا ہے پس اگر وہ کچھ کہتیں اور عرض کرتیں تو آپ ان کا نکاح (اس شخص سے) نہ کرتے تھے اور اگر وہ سکوت کرتیں تو آپ ان کا نکاح کر دیتے۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ یہ حدیث ابو قتادہ نے اور ابن عباس نے اور عائشہ نے رویت کی ہے۔ رضی اللہ عنہم۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)