ابن نوفل۔ ان کا (پورا) نسب نین بیان کیا گیا مطین نے ان کا ذکر صحابہ میں کیا ہے حالانکہ اس میں کلام ہے۔ابوبکر بن عیاش نے لیث سے انھوںنے عیسی سے انھوںنے زید بن ارطاۃ سے انھوںنے جبیر بن نوفل سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا کوئی تقرب چاہنے والا خدا سے اس سے زیادہ تقرب نہیں حاصل کرسکتا جس قدر اس چیز کے ذریعہ سے حاصل ہوتا ہے جو اسی (خدا) سے نکلی ہے یعنی قرآن۔ اس حدیث کو بکر بن خنیس نے لیث سے انھوں نے زید بن ارطاۃ سے انھوںنے ابوامماہ سے روایت کیا ہے۔ اور نیز اس حدیث کو حارث نے زید سے انھوں نے جبیر بن نفیر سے انھوں نے نبی ﷺ سے مرسلا روایت کیا ہے اور یہی صحیح ہے (مرسلا روایت کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ خود صحابی نہیں ہیں) ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)