ابن نعمان بن امیہ۔ بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف سے ہیں۔ انصاری ہیں اوسی ہیں۔ ابو خوات ان کے بیٹِ ہیں ابو موسی نے کہا ہے کہ ابو عثمان سراج نے ان کا ذکر کیا ہے اور اپنی سند سے ابوبکر یعنی محمد بن یزید سے انھوں نے وہب بن جریر سے انھوں نے اپنے والد سے انوں نیزید بن اسلم سے انھوں نے خوات بن جبیر سے انھوں نے اپنے والد سے رویت کی ہے وہ کہتے تھے میں کسی جہاد میں نبی ﷺ کے ہمراہ گیا (وہاں ایک روز) میں اپنیاونٹ کی تلاش میں اپنے خیمہ سے نکلا تو دیکھا کہ میرے خیمہ کے گرد کچھ عورتیں ہیں لہذا میں پھر اپنے خیمہ میں لوٹ گیا اور میں نے انی پوشاک پہنی پھر میں ان کے پاس آی اور وہاں بیٹھ گیا ان سے باتیں کرنے لگا اسی اثنا میں نبی ﷺ تشریف لائے اور آپ نے فرمایا کہ اے جبیر تم کیوں یہاں بیٹھے ہو میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ایک میرا اونٹ بھاگ گیا ہے (اس کی تلاش میں نکلا ہوں) اور بعد اس کے راوی نے پوری حدیث کر کی۔ ابو موسی نے کہا ہے ہ اس حدیث کو احمد بن عصام نے اور جراح بن مخلد نے اور وہب بن جریر نے روایت کیا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ خوات سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا میں نبی ﷺ کے ہمراہ گیا تھا انھوں نے اپنے والد سے اس کی رویت نہیں کیا ور یہی صحیح ہے (یعنی یہ واقعہ خود ان کا ہے نہ کہ ان کے باپ کا) ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)