کبیرہ بنت سفیان کے غلامت ھے۔ انکا ذکر ان لوگوں میں ہے جنھوں نے نبی ﷺ کا زمانہ پایا تھا۔ یحیی بن ابی وقیہ ابن سعید نے اپنے والد سے رویت کی ہے کہ وہ کہتے تھے مجھ سے میری سیدہ کبیرہ بنت سفیان نے بیانکیا اور وہ ان عورتوں میں تھیں جنھوں نے (رسول خدا ﷺ سے )بیعت کی تھی (جن کا ذکر قران عظیم میں ہے) وہ کہتی تھیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنی چار بیٹیاں زندہ درگور کی ہیں آپ نے فرمایا کہغلاموںکو آزاد کرو کبیرہ مجھ سے کہتی تھیں لہا میں نے تمہارے باپ سعید کو اور ان کے بیٹوں میسرہ ور جبیر کو اور ام میسرہ کو آزاد کر دیا۔ انکات ذکرہ ابنمندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)