بن سفیان انصاری زرقی۔ بنی زریق بن عامر بن زریق یعنی عبد بن حارثہ بن مالک بن عضب بن جشم بن خزرج سے ہیں۔ ان کے والد سفیان معمربن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح کی طرف منسوب ہیں کیوں کہ عمر نے ان سے حلف کی دوستی کی تھی اور مکہ میں ان کو متبنی بنایا تھا یہ ابن اسحاق کا قول ہے یہ جابر اور جنادہ اپنے والد کے ہمراہ سرزمیں حبش سے دو کشتیوں میں سوار ہو کے آئے تھے وہ دونوں کشتیاں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں غرق ہوگئیں ان کے اخیافی بھائی شڑجیل بن حسنہ ہیں سفیان نے ان کیو الدہس ے مکہ میں نکاح کیا تھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)