ابن ابی صعصعہ۔ قیس بن ابی صعصعہ کے بھائی ہیں۔ بنی مازن بن نجار سے ہیں یہ چار بھائی تھے قیس اور حارث اور جابر اور بو کلاب ج ابر غزوہ موتہ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابو عمر نے اسی طرح لکھاہے اور ابو موسی نے کہا ہے کہ جابر بن ابی صعصعہ۔ ابو صعصعہ کا نام عمرو بن زید بن عوف بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن نجار جابر غزوہ موتہ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابن شاہیں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)