ابن عوف۔ کنیت ان کی ابو اوس ثقفی ہے۔ ابو عثمان یعنی سعید بن یعوب سراج قرشی نے افراد میں ان کا تذکرہ لکھا ہے ان سے ابن مندویہ نے نقل کیا ہے۔ حماد بن سلمہنے یعلی بن عطاء سے انھوں نے اپنے والد سے انھوںنے اوس بن ابی اوس سے انھوںنے ان کے والد سے جن کا نام جابر تھا روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے نماز پڑھی اور (وضو میں) اپنے دونوں پیروں (٭یا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پیروں پر گرد و غبار تھا اس کو پونچھ کر صاف فرمایا یا یہ کہ موزے پہنے ہوئے تھے ان پر مسح کیا یا کہ خفیف طور سے مسح کا لفظ ان تینوں معانی کا احتمال رکھتا ہے) پر مسح فرمایا۔ اس حدیث کو ہشیم نے اور شعبہ نے بھی یعلی سے اسی طرح روایت کی اہے۔ اور شریک نے بھی اس حدیث کو یعلی سے رویت کیا ہے انوں نے یعلی کے اور وس کے درمیان میں ور کسی کو زکر نہیں کیا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)