ابن حابس یمامی یہ ایک مجہول شخص ہیں اور ان کی حدیث کی سند میں اعتراض ہے ان کی حدیث حصین بن حبیب نے اپنے والد سے رویت کی ہے وہ کہتے تھے ہمس ے جابر بن حابس نے بیان کیا کہ نبی ﷺ فرماتے تھے جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کر دے جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں ڈھونڈھ لے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)