بن حمیل بن بسبہ بن قرط بن مرہ بن نصر بن دہمان ابن بصار بن سبع بن بکر بن اشجع اشجعی اسلام لائے اور نبی ﷺ کی صحبت سے اٹھائی۔ طبری نے ان کا ذکر لکھا ہے یہ ابو عمر کا قول ہے اور ابو موسینے کہا ہے کہ دارقطنی نے اور ابن ماکولا نے ابن جریر سے ان کا تذکرہ نقل کیا ہے اور ہشام بن کلبی نے کہا ہے کہ بدر میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)