بن مسعود بن عبدالاشہل بن حارثہ بن دینار بن نجار انصاری خزرجی نجاری ان کا نسب ابو نعیم اور ابو موسی نے اسی طرح بیان کیا ہے اور ان دونوں نے کہا ہے کہ یہ اشہلی ہیں اور انصار میں اشہلی مطلقا اسی کو کہتے ہیں جو عبدالاشل کی اولاد میں ہو جو سعد بن معاذ کی کے گروہ سے ہیں اور ایسے موقع پر کہا جاتا ہے کہ یہ بنی دینار سے ہیں پھر بنی عبدالاشہل سے ہیں تاکہ اشتباہ جاتا رہے۔ عروہ نے اور محمد بن اسحاق نے اور موسی بن عقبہ نے کہا ہے کہ یہ جنگ بدر اور احد میں شڑیک تھے اور اس عقبہ نے کہا ہے کہ ان کی کوئی اولاد نہ تھی ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے ان کا تذکرہ لکھا ہے حالانکہ ابن مندہ نے ان کا تذکرہ لکھا ہے اور ابن اسحاق سے شہدائے بدر کے ناموں میں جابر بن عبدالاشہل کا تذکرہ نقل کیا ہے جو بنی دینار بن نجار سے ہیں پھر بنی مسعود بن عبدالاشہل سے ہوئے سبھوں نے ان کو مسعود بن عبدالاشہل لکھا ہے صرف کلبی نے ان کو مسعود بن کعب ابن عبدالاشہل لکھا ہے لہزایہ چچا ہوئے ضحاک اور نعمان اور قطبہ کے جو بیٹے تھے عمرو بن مسعود کے یہ سب لوگ بدری ہیں۔ ان کا تذکرہ پہلے نسب کے موافق ابو نعیم اور ابو عمر نے لکھا ہے اور ابو موسی نے (ان کے والد کا نام) خالد کے عوض میں عبد قرار دیا ہے۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)