ابن نعمان بن عمیر بن مالک بن قمیر بن مالک بن سواد بن مری بن اراشہ بن عامر بن عمیلہ بن قمیل بن فران بن بلی بلوی سوادی۔ قبیلہ بنی سواد سے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت ہے یہ انصار کے حلیف ہیں کعب بن عجرہ کے گروہ سے ہیں جن کی عمر بہت ہوئی تھی اور انھوں نے یہ شعر کہے تھے۔
تہدلت العینان بعد ظلالہ و بعد رضا فاحسب الشخص راکہا
و ابعد ما انکرت کنی استبینہ فاعرفہ و انکر التقاء با
(٭ترجمہ۔ دونوں آنکھیں بعد آرام اور عیش کے سست ہوگئی ہیں۔ (اب فتور آگیا ہے کہ میں پیادہ کو سوار سمجھتا ہوں اور سب سے زیادہ تعجب ہے کہ دور کی اور چیز کو میں پہچان لیتا ہوں اور قریب کی چیز کو نہیں پہچان سکتا)
ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)