ابن صخر بن امیہ بن خنساء بن عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ بیعت عقبہ میں شریک تھے بدر میں شریک نہیں ہوئے احد میں شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ ان جابر کے شرکائے بیعت عقبہ و جنگ احد میں ہونے سے موسی بن عقبہ نے اور واقدی نے اپنی ناواقفی ظاہر کی ہے۔ اور ابن اسحاق نے یونس بن بکیر سے روایت کر کے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔ اور سلمہ کی رویت اور عبدالملک بن ہشام کی روایت زیاد بن عبداللہ بکائی سے ہے اور ان کی روایت ابن اسحاق سے ہے کہ جبار بن صخر بن امیہ بن خنسا شریک بیعت عقبہ و جنگ بدر تھے انھوں نے بھی جابر کو ذکر نہیں کیا۔ واللہ اعلم
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)