ابن اسامہ جہنی۔ ان کا شمار اہل حجاز میں ہے۔ ان سے معاذ بن عبداللہ بن حبیب نے رویت کی ہیوہ کہتے تھے کہ ہمیں ابو الفرج ابن محمود اصفہانی نے اپنی سند سے قاضی ابوبکر احمد بن عمرو بن ضحاک بن مخلد تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے ابراہیم بن منذر جزامی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن موسینے معاذ بن عبداللہ سے انھوں نے جابر بن اسامہ جہنی سے رویت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے میں نے بازار میں رسول خدا ﷺ سے ملاقات کی آپ اپنے اصحاب کے ہمراہ جارہے تھے میں نے صحابہ سے پوچھا کہ آپ لوگ کہاں کا قصد رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم تمہاری قوم کے لئے مسجد کی حد قائم کرنا چاہتے ہیں چنانچہ جب میں لوٹ کر آیا تو میں نے دیکھا کہ میری قوم ک لوگ کھڑے ہوئے ہیں میں نے کہا کہ کیوں کھڑے ہو انھوں نے کہا کہ رسول خدا ﷺ نے ہمارے لئے مسجد کی حد قائم کر دی اور جانب قبلہ میں باریک لکڑی خود آپ نے گاڑ کر نصب فرما دی ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے ابن ماکولا نے کہا ہے کہ جابر بن اسامہ کی کنیت ابو سعاد ہیجس کو ہم ان شاء اللہ تعالی کنیت کے باب میں ذکر کریں گے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)