ابن ظالم بن جاریہ بن غیاث بن ابی حارثہ بن جدی بن تدول بن بحر بن عتود بن عنین بن سلامان بن قعل بن عمرو بن غوث بن طی طائی ثم البحتری۔ طبری نے ان کا تذکرہ ان لوگوں میں کیا ہے جو نبی ھ کے حضور میں قبیلہ طے کے ورد میں آئے تھے انھوں نے کہا کہ رسول خدا ﷺ نے ان کے لئے ایک تحریر لکھ دی تھی جو ان کے خاندان میں موجود ہے۔ بحر جس کی طرف یہ منسوب ہیں وہی بطن ہے جس سے ابو عبادہ بحتری شاعر ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)