ابن شراحیل۔ حارثہ بن شراحیل بن عبدالعزی کے بھائی ہیں۔ انکا تذکرہ ابن مندہ نے علیحدہ تذکرہ میں لکھا ہے اور ان کا نسب عذرہ بن زید لات بن رفیدہ بن ثور بن کلب تک پہنچایا ہے پس اس صورت میں یہ زید بن ہارثہ کے چچا ہو جائیں گے۔ بیان کیا گیا ہے کہ حارث (قبیلہ نہان ( جو شاخ ہے قبیلہ طے کی) کی ایک خاتونس ے نکاح کیا تھا ان سے جبلہ اور اسماء اور زید پیدا ہوئے اس کے بعد ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا اور ان لوگوں نے اپنا دادا کے یہاں تربیت پائی اور وہی حدیث بیان کیہے جو جبلہ ابن حارثہ کیتذکرہ میں گذر چکی۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض راویوںکو وہم ہوگیا ہے اور انھوںنے یہ سمجھ لیا ہے کہ یہ جبلہ چچا ہیں زید کے لہذ ا انھوںنے تذکرہ میں جبلہ عم زید بیان کیا ہے مگر جو شخص اصل قصہ میںگور کرے گا وہ سمجھ لے گا کہ یہ وہم ہے کیوں کہ قصہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ حارثہ نے قبیلہ طے کی ایک خاتون سے جو بنی بنہان سے تھیں نکاح کیا اور ان سے جبلہ اور اسماء اور زید پیدا ہوئے پس جب کہ جبلہ حارثہ کے بیٹے ہوئے تو زید کے بھائی ہوں گے نہ چچا۔
میں کہتا ہوں جو کچھ ابو نعیم نے کہا ہے وہی صحی ہے اور اس کا وہم ہونا ظاہر ہے۔ انک ا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)