ابن ہانی حضرمی جاحلی۔ ان کا سمار اہل حمص میں ہے۔ ابن عائذ نے مقدام کندی سے اور جعدہ بن ہانی سے اور ابو عقبہ سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت عمر کو مدینہ کے ایک نصرانی کے پاس اسلام کی ترغیب دینے کے لئے بھیجا اور (حکم دیا کہ) اگر وہ اس کو نہ مانے تو اس کا مال دو حصے پر تقسیم کر دیا جائے چنانچہ حضرت عمر اس کے پاس گئے اور اس کے مال کو اسی طرح تقسیم کر دیا۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)