ابن ہیرہ اشجعی کوفی۔ ان کی حدیث عبداللہ بن ادریس بن یزید بن عبدالرحمن اودی نے اور دائود بن یزید ادوی نے اپنے والد سے انھوں نے جعدہ ے انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کی ہے کہ آپ نے فرمایا سب لوگوں سے زیادہ بہتر میرا زمانہ ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ اور انھوں نے جعدہ بن ہیرہ مخزومی کا بھی ذکر لکھا ہے اور یہ کہ آیا یہ اور کوئی اور ہیں (یا وہی ہیں) غالب گمان تو یہ ہے کہ یہ وہی ہیں کیوں کہ اس حدیچ کو عبداللہ بن ادریس بن یزید نے اور دائود بن یزید نے انے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے انھوں نے جعدہ بن ہبیرہ مخزومی سے روایت کیا ہے جیسا کہ ان شاء اللہ تعالی اس کا ذکر آئے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)