ابن خالد بن صمہ جشمی۔ بنی جشم بن معاویہ بن بکر بن ہواذن میں سے ہیں۔ ان کی حدیث بصرہ والوںکے پاس ہے ہمیں عبدالوہاب بن ہبۃ اللہ بن عبدالوہاب نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والدنے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں شعبہ نے ابو رائیل سے انوں نے جعدہ سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے میںنے رسول خدا ﷺ سے سنا آپ نے ایک فربہ آدمی کو دیکھا تو آپ اپنے ہاتھ سے اس کے پیٹ کی طرف اشارہ کر کے فرماتے تھے کہ اگر یہ اس کے سوا اور کہیں ہوتا تو تیرے لئے بہتر تھا۔ نیز اسی سند سے مروی ہے کہ جعدہ نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کو دیکھا آپ کے پاس ایک شخص لایا گیا اور آپ سے عرض کیا گیا کہ یارسول اللہ اس شخص نے چاہا تھا ہ آپ کو قتل کر دے تو اس سے رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ تو نہ ڈر اگر تو ایسا ارادہ بھی کرتا تو اللہ تجھ کو اس پر قابو نہ دیتا۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)