ابن نذیر مرادی کعبی۔ کعب بن عوف بن انعم بن مراد کی اولاد سے ہیں رسول خدا ﷺ کی صحبت اٹھائی ہے اور آپ کی خدمت کی ہے۔ ابن مندہ نے بیان کیا ہے کہ میں نے ابو سعید یعنی عبدالرحمن بن احمد بن یونس بن عبدالاعلی سے سنا ہے کہ انھوں نے اپنی کتاب تاریخ میں ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا۔ ابو نعیم نے ان کا نام لکھنے کے بعد کہا ہے کہ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے ابو سعید بن یونس سے نقل کر کے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)