عبدی۔ انک ا تذکرہ عسکری یعنی علی بن سعید نے صحابہ میں لکھا ہے۔ انک ی حدیث لیث بن ابی سلیم نے زید سے انھوں نے جعفر عبدی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا میری امت کے ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جو یقین (٭یقین کے اتھ کسی مومن کو جنتی کہہ دینا گو وہ یسا ہی نیک اور صالح ہو ممنوع ہے سو ان کے جن کے جنتی ہونے کی خبر حضرت مخبر صادق ﷺ نے دی ) کے ساتھ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں شخص جنت میں ہے اور فلاں شخص دوزخ میں ہے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)