ابن ابی سفیان بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم۔ ابو سفیان کا نام مغیرہ ہے مگر وہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کی والدہ کا نام جمانہن بنت ابی طالب بن عبدالمطلب ہے واقدی نے ذکر کیا ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کا زمانہ پیا تھا اور آپ کے ہمراہ جنگ حنین میں شریک تھے اور حضرت معاویہ کے زمانہ تک باقی رہے ان کی خلافت کے درمیانی زمانے میں وفات پائی۔ ابو نعیم نے کہا ہے ہ یہ وہم ہے کیوں کہ جنگ حنین میں خود ابو سفیان شریکت ھے جعفر شریک نہ تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)