ابن زبیر بن عوام عبید اللہ کے بھائی ہیں۔ ابراہیم بن علاء نے اسماعیل بن عیاش سے انھوں نے ہشام بن عروہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ عبداللہ بن زبیر اور جعفر بن زبیر نے نبی ﷺ سے بیعت کی تھی حالانکہ یہ وہم ہے صحیح وہی ہے ابو الیمان نے اور سلیمان بن عبدالرحمن وغیرہما نے ابن عیاش سے انھوں نے ہشام سے انھوں نے عروہ سے روایت کیا ہے کہ عبداللہ بن زبیر نے اور عبداللہ بن جعفر نے نبی ﷺ سے بیعت کی اور اس وقت ان کی عمر چھ برس کی تھی ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)