جہنی۔ اور بعض لوگ ان کو نہدی کہتے ہیں۔ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انھیں ایک خط لکھا تھا انھوں نے اس خط سے اپنے ڈول میں پیوند لگایا تو ن سے ان کی بیٹ نے کہا کہ تم نے (بہت برا کام کیا) سردار عرب کے خط کو لے کے اپنے ڈول میں پیوند لگایا پھر (مسلمانوں سے اور ان سے لڑائی ہوئی اور) ان کو شکست ہوگئی اور جس قدر مال ان کا تھا قلیل اور کثیر سب ان سے لے لیا گیا بعد اس کے یہ مسلمان ہو کر آئے تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ غنیمت کے تقسیم ہونے سے پہلے تم اپنا جس قدر مال شناخت کرو لے لو۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)