ابن سیف۔ بنی جلاح سے ہیں۔ یہی ہیں جو نبی ﷺ کے وفات کی خبر لے کر حضر موت گئے تھے اور انھیں کی نسبت امرء القیس بن عابس نے یہ شعر کہا تھا شعر
شمت البغایا یوم اعلن جھبل بنعی احمد النبی المہتدی
(٭ترمہ نامراد ہوگئے لشکر (سلام) جب جہیل نے اعلان کیا خبر وفات احمد نبی ہدایت یافتہ کا)
جہیل اور ان کے گھر کے لوگ (قبیلہ) کلب سے تھے حضر موت میں رہتے تھے۔ ابن کلبی نے ان کا ذکر اسی طرح لکھاہیک ہ یہ کلب بن وبرہ کے خاندان سے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)