ان کا نسب نہیں بیان کیا گیا۔ ان سے ذوالکلاع نے رویتکی ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے بھی سنا کہ حسن اور حسین جوانان جنت کے سردار ہیں۔ اس حدیث میں ایک طویل قصہ ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے اور کہا ہے کہ میں ان کو بلوی سمجھتا ہوں۔ واللہ اعلم۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)