بلوی۔ ان سے ان کے بیٹے علی نے یہ روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا ہم لوگ جمعہ کے دن رسول خدا ﷺ کے حضور میں گئے حضرت نے ہم سے پوچھا کہ تم کون ہو ہم نے عرض کیا کہ ہم عبد مناف کی اولاد سے ہیں حضرت نے فرمایا تم عبداللہ کے (٭یعنی تم یرے حقیقی بھائی کے مثل ہو آنحضرت ﷺ بھی عبد مناف کی اولاد سے تھے) بیٹے ہو۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہِ۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)