ابو موسین کہا ہے کہ ابن شاہین وغیرہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ہمیں ابو موسینے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن حارث نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو احمد عطاء نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عمر بن احمد بن عثمان یعنی ابو حفص نے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں جعفر بن محمد بن شاکر نے خبر دی نیز ابو حفص کہتے تھے ہم سے محمد بن یعقوب ثقفی نے بیھ بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن عمار رازینے خبر دی یہ دونوں (یعنی احمد بن عمار اور جعفر بن محمد) کہتے تھے ہم سے محمد بن صلت نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں منصور ابن ابی الاسود نے ابو حبابسے انھوںن ایاد بن لقیط سے انھوںنے جہدمہ سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے میں نے نبی ﷺ کو دیکھ آپ نماز کے لئے باہر تشریف لائے تھے آپ کے سر میں مہندی کارنگ تھا۔ اس کو ایک جماعت نے ایاد سے انھوںنے ابو رمثہ سے روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ ابو رمشہ تیمی کے نام میں اختلاف ہے ان مختلف اقوال میں میں نے یہ قول نہیں دیکھا کہ ان کا نام جہدمہ ہے مگر راوی ان سے (بھی) ایاد بن لقیط ہیں (اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جہدمہ ان کا نام ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)