کنیت ان کی ابو مسلم صدفی ہے۔ ان سے ان کے بیٹے مسلم نے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا میری امت کے منافق (بھی) اس قرآن کو خوب (٭مطلب یہ ہے کہ بعض منافق ایسے ہوں گے جو قرآن کے الفاظ کو یاد کر لیں گے اور اس کے معانی کو پس پشت ڈال دیں گے اس حدیث کا مشاہدہ برائے العین آج کل فرق باطلہ میں ہو رہا ہے) یاد کر لیں گے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے یعنی ابن مندہ نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے نزدیک یہ صحابی نہیں ہیں اور ان کا ذکر نہ متقدمیں نے کیا ہے نہ متاخرین نے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)