ابن عباس بن مرواس سلمی۔ کنیت ان کی ابو معاویہ۔ ہمیں عبداللہ بن امد طوسی خطیب نے خبر دی وہ کہتے تھے میں ابوبکر احمد بن علی بن بدران نے خبر دی وہ کہتیت ھے ہمیں ابو طالب محمد بن علی حربی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عمرین شاہین نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن احمد بن ابی ثلج نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں علی بن عمرو انصارینے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں یحیی بن سعید نے ابن جریح سے انھوںنے محمد بن طلحہ بن دکانہ سے انھوں نے معاویہ بن جاہمہ علمی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے میں رسول خدا ھ کے حضور میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے جہاد کی بابت پچھا آپ نے فرمایا تمہاری ماں (زندہ ہے میں نے عرض کیا ہاں آپ نے فرمایا اس کے پاس رہو اور اس کیخدمتکرو کیوں کہ جنت اس کے پیروں کے نیچے ہے۔ ابو عمر نے لکھا ہے کہ جاہمہ سلمی والد ہیں معاویہ بن جاہمہ بن عباس بن مرداس سلمی حجازی کے ان سے حدیچ جہاد کی مروی ہے جیسا کہ اوپر گذر چکی اور معن سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا میں نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوا یہ ان کے نام میں ذکر کیا جائے گا اور ابن ماکولا نے کہاہے کہ جاہمہ بن عباس بن مرداس سلمی بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ صحابی ہیں۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)