ابن جلندی بن مستکبر بن حراز بن عبدالعزی بن معمولہ بن عثمان بن عمرو بن غنم بن غالب بن عثمان بن نصر بن زہران ازدی عمانی۔ عمان کے رئیس تھے۔ یہ اور ان کے بھائی عبہ بن جلندی دونوں عمرو بن عاص کے ہاتھ پر اسلام لائے تھے جب کہ انھیں رول خدا ﷺ نے عمان کی طرف بھیجا تھا یہ دونوں نبی ﷺ کے حضور میں حاضر نہیں ہوئے اور نہ آپ کو دیکھا۔ ان کا اسلام خیبرکے بعد ہوا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)