ابن صلبت یربوعی۔ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے اور آپ سے وضو کی کیفیت پوچھی تھی۔ ان سے ان کی بیٹی ام متقد نے روایت کی ہے کہ یہ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے اور آپ سے وضو کی کیفیت پوچھی آپ نے فرمایا کہ ایکایک مرتبہ (بھی تمام اعضاء کا دھونا) کافی ہے اور دو مرتبہ (بہتر ہے) اور میں ین خود آپ کو تین تین مرتبہ دھوتے ہوئے دیکھا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)