ابن عمرو کندی۔ ان کی حدیث زید بن بلال بن قطبہ کندی نے اپنے والد سے انھوں نے جلاس بن عمرو کندی سے روایت کی ہیک ہ انھوں نے کہا میں اپنی قوم یعنی بنی کندہ کے کچھ لوگوں کے ہمراہ نبی ﷺ کے حضور میں گیا تھا جب ہم لوگ اپنے وطن لوٹنے لگے تو ہم نے عرض کیا کہ یا نبی اللہ ہمیں کچھ وصیت کیجئے آپ نے فرمایا ہر کام کرنے والے کی انتہا ہوتی ہے اور ابن آدم کی انتہا موت ہے پس تم اپنے پروردگار کا ذکر لازم کر لو کیوں کہ وہ تم پر ہر مصیبت کو) آسان کر دے گا اور تمنہیں آخرت کی طرف راغب کرے گا اس حدیث کو ابو موسینے اپنیسند سے لکھا ہے اور کہا ہے کہ علی بن قرین جو راوی حدیث ہیں ضعیف ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)