باہلی۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ ازدی نے ان کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا صحابی ہونا ثابت ہے انھوں نے اپنی اسند سے بکر بن خنیس سے انھوں نے عاصم بن عاصم سے انھوں نے جمانہ باہلی سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا جب اللہ عزوجل نے موسی علیہ السلام کو فعون کے لئے بددعا کرنے کی اجازت دی تو (موسی علیہ السلام نے بددعا کی) فرشتوں نے آمیں کہی اللہ نے فرمایا کہ میں نے تیری دعا اور ان لوگوں کی دعا جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں قبول کر لی بعد اس کے رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ جہاد کرن والوںکی ایذا سے بچو کیوں کہ اللہ ان کے لئے غضبناک ہوتا ہے جیسا کہ پیغمبروں کے لئے غضبناک ہوتا ہے اور ان کی دعا بھی اسی طرح قبول کرتاہے جس طرح پیغمبروں کی دعا قبول کرتا ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)