ابن رہ ام عذری۔ انھیں نبی ﷺ نے مقام رمداء معافی میں دیا تھا عمرو بن حزم نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خد اھ نے جمیل بن ردام کو یہ تحریر لکھ کے دی تھی ہذا ما اعطی محمد رسول اللہ جمیل بن دوم العذری اعطاء الرمداء لایحاقہ فیہ احد (٭ترجمہ یہ (سند ہے اس) عطیہ (کی) جو محمد رسول اللہ نے جمیل بن ردام عذری کو دیا میں نے انھیں مقام (مداء دے دیا کوئی اس میں ان کا شریک نہیں ہے) یہ تحری علی بن ابی طالب کے ہاتھ کی لکھی ہوئی تھی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)