ابن بصرہ۔ غفاری بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام حمیل ہے بضم حاء و فتح میم یہی زیادہ مشہور ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں (ان کا نام) بصرہ ابن ابی بصرہ (ہے)۔ مصر میں رہتے تھے اور وہیں ان کا ایک گھر تھا۔ مقبری نے ابوہریرہ سے انھوں نے جمیل غفاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا ﷺ نے فرمایا سوا تین مسجدوںکے (اور کسی مسجد کی زیارت کے لئے) سفر نہ کیا جائے (وہ تین مسجدیں یہ ہیں) مسجد مکہ ۰یعنی کعبہ) اور میری یہ مسجد اور مسجد بیت المقدس۔ ابن ماکولا نے کہا ہے کہ جمیلبضم حاء مہملہ و فتح میم کنیت ان کی ابو بصرہ غفاری ہے نام ان کا جمیل بن بصرہ ہے۔ علی بن مدینی نے کہا ہے کہ (امام) مالک نے زید بن اسلم کی حدیث میں مقبری سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے جمیل سے ملاقات کی یعنی ۰ان کا نام جمیل) جیم کے ساتھ انھوں نے بتایا اور وراوردی اور ابی نے بھی ان کی موافقت کی ہے اور روح بن قاسم نے زید بن اسلم سے جمیل حاء مہملہ کے ساتھ روایت کیا ہے اور جنید بن ابی مریم نے محمد بن جعفر سے انھوں نے زید سے انھیں کے موافق نقل کیا ہے اور ابن الہاء نے کہا ہے ہ (ان کا نام) بصرہ بن ابی بصرہ ہے۔ ابن ماکولا نے کہا ہے کہ صہیح حمیل ہے یعنی بضم حاء اور انھوں نے کہا ہے ہ اسی پر سب کا اتفاق ہے۔ یہ حمیل بیٹے یں بصرہ بن وقاص بن حاجب بن غفار کے ان سے عمرو ابن عاص اور ابوہریرہ اور ابو تمیم جیشانی اور تمیم بن فرع مہری نے ور متد بن عبداللہ یزنی وغیرہم نے روایت کی ہے ابن ماکولا کا کلام ختم ہوگیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے یہاں لکھاہے اور ابو عمر نے حمیل بجاء مہملہ میں لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)