اعمی۔ ہمیں ابو غانم محمد بن ہبۃ اللہ بن محمد بن ابی جرادہ نے خبر دی وہ کہتے تھے میں ابو المظفر سعید بن سہل فلکی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابو الحسن علی بن احمدبن محمد بن عبید اللہ اخرم نے خبر دی وہ کہتے تھے میںابو نصر بن علی قامی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو العباس اصم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ربیع بن سلیمان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں اسد بن موسی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں نصر بن طریف نے ایوب بن موسی سے انھوں نے مقبری سے انھوں نے ذکوان سے انھوں نے ام سلمہ سے ریت کر کے خبر دی کہ وہ رسول خدا ﷺ کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں کہ جمہان اعمی آگئے رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ (اے ام سلمہ) ان سے چھپو انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ جمہان تو اندھے ہیں آپنے فرمایا کہ عورتوں کو بھی مردوں کا دیکھنا مکروہ ہے جس طرح کہ مردوں کو عورتوں کا دیکھنا مکروہ ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)