ابن نعمان بن ہوذہ بن مالک بنب سمعان بن بیاع بن ولیم بن عدی بن خراز بن کامل بن عذرہ بنی عذرہ کے سردار تھے عذر کے وفد کے ساتھ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے اور ان کا صدقہ آپ کے پاس لائے تھے یہ طبری کا قول ہے۔ انھوںنے نبی ﷺ سے رویت کی ہے کہ آپنے (ان کو قربانی کے) بال اور خون کے دفن کر دینے کا حکم دیا تھا نبی ﷺ نے انھیں وادی قری میں اتنی زمیں معافی میں دی تھی جس میں ان کا گھوڑا جاسکے اور ان کا گھوڑا دوڑ سکے۔ یہ پہلے شخص ہیں جو عذرہ کا صدقہ نبی ﷺ کے پاس لے کے آئے تھے۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے مگر ابو موسی نے ان کے نسب سے تین آدمیون کو ساقط کر دیا ہے انھوںنے ان کا نسب اس طرح بیان کیا ہے بیاع بن کاہل بن عذرہ مگر جو ہم نے بیان کیا وہ صحیح ہے ابن ماکولا اور ابن کلبی وغیرہما نے ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)