کنیت ان کی ابو خالد کنانی ان کی حدیث سعید بن مسیب نے غابط بن جناب سے انھوں نے اپنے والد جناب سے روایت کی یہ کہ وہ کہتے تھے میں ایک روز جنگل میں تھا کہ اس طرف سے ایک بہت بڑا لشکر نکلا تو کسی نے کہا کہ یہ رسول خدا ﷺ ہیں (اور یہ ان کا لشکر ہے) ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)