ابن قیظی انصاری۔ جنگ احد میں شہید ہوئے یہ ابن اسحاق کا قول ہے مروزی نے ابو ایوب سے انھوںنے ابن سعد سے انھوںنے ابن اسحاق سے اس کو روایت کیا ہے اور لوگوں نے کہا ہے کہ (ان کا نام) حباب بن قظبی (ہے) بضم حاء و باء موحدہ اور بعض لوگ کہتے ہیں حباب بخاے معجمہ مگر حاے مہملہ کے ساتھ صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)