کلبی۔ فتح مکہ کے دن اسلام لائے انھوںنے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے آپ کو ایک میانہ قد آدمی سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جبریل خیر سے داہنی جانب ہیں اور میکائیل میری بائیں جانب ہیں اور فرشتوں نے میرے لشکر پر سایہ یا ہے پس (اب کوئی خوف نہیں ہے) تم اپنے کچھ شعر سنائو اس شخص ین تھوڑی دیر سر جھکانے کے بعد کہا اشعار
یارکن معتمد و عصمۃ لائذ وملاذ منتجع و جار مجاور یامن تخیرہ الا لہ نخلقہ
فحباہ بالخلق الزکی الطاہر انت النبی و خیر عصمۃ ادم یامن یجود کفیض بحر ذاخر
میکال معک و جبرئیل کلا ہما مدد لنصرک من عزیز قاہر
(٭ترجمہ اے رکن معتمد اور اے جو یاے پناہ کو پناہ دینے والے اور اسے بھوکوں کے جائے پناہ اور خائف کو امن دینے والے اے وہ (نبی) جسے اللہ نے اپنی مخلوق کے لئے منتخب فرمایا اور عمدہ اور پاکیزہ عادت ہے انھیں آراستہ کیا آپ نبی ہیں اور آدم کی عصمت کا بہتر ذریعہ ہیں اے وہ بزرگ جو مثل دریائے رواں کے بخشش کرتے ہیں میکائیل اور جبرئیل دونوں آپ کے ساتھ ہیں خداوند غالب قادر ہے کی طرف سے آپ کی مدد کرنے کے لئے)
جناب کہتے تھے میں نے پوچھا کہ یہ شاعر کون ہیں تو کسی نے کہا کہ یہ حسان ہیں پھر میں نے رسول خدا ﷺ کو دیکھا کہ ان کے لئے دعا مانگ رہے تھے اور تعریف کرتے تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)