ازدی۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ ابن ابی حاتم نے جنادہ بن مالک کے بعد ان کا ذکر کیا ہے اور ان کو ایک دوسرا شخص قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جنادہ ازدی کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ مصری ہیں۔ لیث نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے ابو الخیر سے انھوں نے حذیفہ ازدی سے انھوں نے جنادہ ازدی سے روایت کی ہے۔ اس میں اور جنادہ بن ابی امیہ کے تذکرہ میں ابن ابی حاتم سے وہم ہوگیا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ یہ جنادہ وہی ہیں جن کا ذکر اس تذکے میں ہوچکا ہے جو اس سے پہلے گذر چکا اور ان کی حدیث جمعہ کے دن روزہ رکھنے کی بابت ہے۔ ابو عمر ن ان کا تذکرہ لکھاہے میں نہیں جانتا ہ ان کا تذکرہ علیحدہ کیوں لکھا حالانکہ یہ دونوں ایک ہیں
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)