ابن سفیان۔ انصاری ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں جمحی اس لئے کہ ان کے والد سفیان معمر بن حبیب بن حذافہ بن جمح کی طرف منسوب ہیں اور منسبو ہونے کی وجہ یہ ہے کہ معمر نے ان کو مکہ میں متبنی کیا تھا۔ ہم نے ان کا حال سفیان کے نام میں ذکر کیا ہے یہ انصاری میں سے ہیں بنی زریق بن عامر کے خاندانس ے جو بنی جشم بن خرج کی ایکشاخ ہے مگر ان پر عمر بن حبیب جمحی کا نسب غالب ہے یہ اور ان کی اولاد انھیں کی طرف منسوب ہے جنادہ اور ان کے بھائی جابر اور ان کے والد سفیان ۰تینوں آدمی) سرزمیں حبش سے آئے تھے اور حضرت عمر بن خطاب کی خلافت میں ان کی وفات ہوئی (رضی اللہ عنہم) یہ ابن اسحاق کا قول ہے اور جنادہ اور جابر دونوں بیٹے ہیں سفیان کے اور (اخیافی) بھائی ہیں شرحبیل بن حسنہ کے کیوں کہ ان کے والد سفیان نے حسنہ سے جو شرحبیل کی والدہ تھیں مکہ میں نکاح کیا تھا اور ان کی اولاد ان سے ہوئی تھی۔ انک ا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)