ابن زید حارثی۔ اعراب بصرہ میں سے ہیں۔ ان کا صحابی ہونا ثبت نہیں اس کی سند میں کچھ کلام ہے ان سے ان کی بیٹی ام متلمس نے اپنے والد جنادہ بن زید سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں وفد بن کے گیا تھا میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں اپنی قوم یعنی قبیلہ بلحارث کا جو اہل بحرین میں سے وفد ہوں آپ اللہس ے دعا فرمائے کہ ہمارے دشمن یعنی قبیلہ ربیعہ اور مضر کے مقابلہ میں ہماری مدد کرے یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو جائیں چنانچہ آپ نے اللہ سے دعا فرمائی اور ایک تحریر بھی لکھ دی وہ تحریر ہمارے پاس اب تک ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)