ابن خیشنہ بن نفیر بن مرۃ بن عرنہ بن وائلہ بن فاکہ بن عمرو بن حارث بن مالک بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مخبر کنیت ان کی ابو قرصافہ۔ بنی مالک بن النضر سے ہیں۔ ابن ماکولا نے ان کو لیثی قرار دیا ہے حالانکہ وہ صحیح نہیں ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب بیان کیا ہے اور ان کے نسبس ے حارث اور نضر اور کنانہ کو ساقط کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مالک بن نضر بن کنانہ کی اولاد سے ہیں اور ننسب میں ان کا نام نہیں لیا۔ ملک شام کے مقام فلسطین میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ ان کی بہت سی حدیثیں ہیں جو اہل شام سے مروی ہیں ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے اور ان شاء اللہ کنیت کیباب میں ان کا ذکر آئے گا۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)