ابن عبس۔ بعض لوگ ان کو ابن عیسی کہتے ہیں۔ بصرہ کے اعراب سے ہیں۔ عبدالرحمن بن جبلہ سے روایت ہے وہ قرہ بنت مزاحم سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا ہم نے ام عیسی سے سنا وہ اپنے والد جراد بن عیسی یا عبس سے رویت کرتی تھیں کہ انھوں نے کہا ہم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ہمارے یہاں کنویں ہیں جن میں سوت جاری ہیں پس کیا (اچھا) ہوتا اگر آپ (اپنا لعاب دہن انھیں ڈال کر) ان کو شیریں کر دیتے اور بعد اس کے راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح مکتصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)