ابن ظفر یمامی حنفی کنیت ابو نمران۔ انک ا شمار کوفہ والوںم یں ہے۔ انکی حدیچ ان کے بیتِ نمران اور ان کے غلام عقیل ابن دینار کے پاس ہے۔ ان سے منجملہ صحابہ کے زید بن معبد نے روایت کی ہے۔ مردان بن معاویہ نے ہشم بن مردان سے انھوںنے عقیل بن دینر مولی جاریہ بن ظفر سے انھوں نے جاریہ بن ظفر سے روایت کی ہے کہ ایک گھر دو بھائیوں کے درمیان میں مشترک تھا ان دونوں نے اس گھر کے بیچ میں ایک کٹھرا بکری باندھنے کا بنایا بعد اس کی وہ دونوں مر گئے اور ہر ایک نے اولاد چھوڑی پس ان دونوں میں سے ہر ایک کی اولاد نے دعوی کیا کہ کٹھرا میرا ہے چنانچہ دونوں نے رسول خدا ﷺ کے سامنے مقدمہ یش کیا آپ نے حذیفہ بن یمان کو فصلہ کرنے کے لئے ان دونوں کے ہمراہ بھیج دیا انھوںنے یہ فیصلہ کیا یہ کٹھرا اس کا ہے جس کے قریب بکریوں کے باندھنے کی جگہ ہو یہ فیصلہ کر کے لوٹ آے اور نبی ﷺ کو خبر دی آپنے فرمایا کہ اتنے اچھا (فیصلہ) کیا۔ اہل حدیچ کو ابوبکر بن عیاش نے دہشم ے انھون نے نمران بن جاریہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے نمران نے اپنے والد سے اور حدیثیں بھی روایت کی ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)