ہجیمی۔ یلہجیم بن عمرو بن تمیم کے خاندان سے ہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں قریعی ہیں۔ قریع بھی خاندان تمیم کی ایک شاخ ہے۔ ان سے ابو تمیمہ ہجیمی نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں یحیی بن محمود اصفہانی اجازۃ اپنی اسناد سے قاضی ابوبکر بن ابی عاصم تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبدالصمد بن عبدالوارث نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبید اللہ بن ہوذہ قریعی نے جرموز ہجیمی سے روایت کر کے خبر دی کہ انھوں نے (ایک مرتبہ) عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھے کچھ وصیت فرمایئے آپ نے فرمایا تم ۰کسی پر) لعنت کرنے والے نہ بنو ان سے ان کے بیٹِ حارث بن رموز نے بھی روایت کی ہے ان کا تزکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)